چند ماہ شوبز میں رہنے کے بعد سدرہ نور کی شوبز میں واپسی
لاہور ( فلم رپورٹر ) اداکارہ ورقاصہ سدرہ نورکی چُھٹی ختم، پھر سے شوبزسرگرمیوں میں پرفارم کرتی دکھائی دینگی۔ پنجابی اورپشتو فلموں کے علاوہ لاہور کے مقامی تھیٹرمیں آئندہ ہفتے سے سٹیج ڈرامے میں بھی حصہ لینگی۔ شوبزسرگرمیوں میں واپسی کے بعد سدرہ نور نے بتایا کہ فلم اورتھیٹرمیں مسلسل کام کرتے ہوئے کچھ عرصہ کیلئے چھٹی لی اورپھر سیروتفریح کیلئے فیملی کے ہمراہ رہی۔ اس دوران جہاں فیملی کے ساتھ خوب وقت گزارااوراپنی مصروف ترین زندگی سے چھٹی لے کر یادگارلمحوں کواپنی زندگی میں شامل کیا، وہیں بیرون ملک بھی گئی اورشاپنگ کی۔ چند ماہ شوبزسے دوررہنے پرمیرے چاہنے والوں کی طرف سے فون کالز، ایس ایم ایس اورسوشل میڈیا کے ذریعے نیک تمناؤں کے پیغام ملتے رہے، جس پربہت خوشی ہوئی۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے پھر سے اپنی شوبزسرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ایک پشتواورپنجابی فلم سائن کرلی ہے جبکہ آئندہ ہفتے سے لاہور کے مقامی تھیٹرمیں پرفارم کرونگی۔