چوتھے ون ڈے میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، میکولم

چوتھے ون ڈے میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، میکولم

کولمبو ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ وہ آئی لینڈرزکے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ میزبان ٹیم کے خلاف بقیہ میچوں میں ہمیں ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کے خلاف بڑی فتح میں وہ کین ولیمسن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے پوری ٹیم کی بھی تعریف کی۔ برینڈن میکولم نے کہا کہ سری لنکن ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم کھلاڑیوں نے میچ کے دوران تمام توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کامیابی حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...