آئرلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

آئرلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل جیت لیا۔ دبئی میں منعقدہ سیریز میں آئرلینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی۔ سیریز کے دوران تینوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو آئے، آئرلینڈ نے چار میچ کھیلے، دو جیتے، ایک ہارا اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا لیکن بہترین اوسط کی بناء پر وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔ افغانستان کی ٹیم دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سکاٹش ٹیم ایک میچ جیت کر تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...