ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی رہائشی سکیم کےلئے لاہور میں مزید جگہ اور فنڈز فراہم کئے جائیں، محمد امیر الدین خان

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی رہائشی سکیم کےلئے لاہور میں مزید جگہ اور فنڈز ...

لاہور (پ ر)گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم کے مرکزی صدر معلم رہنما محمد امیر الدین خان کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی رہائش کو وسیع اور پوری طرح فعال کرنے اور فنڈز برائے ترقیاتی اور مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ معلم رہنما محمد امیر الدین خان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جو اس سکیم کا حشر ہو رہا ہے اس پر سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں اجلاس سے محمد امیر الدین خان ،رانا محمود الحسن ،سید ریاض حسین شاہ، محمد امجد کاشمیری ، یعقوب ساجد، چودھری سلیم احمد، اور جمشید علی مغل نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...