پروفیسر انجم حبیب کا غلام مرتضی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس

پروفیسر انجم حبیب کا غلام مرتضی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس

لاہور( جنرل رپورٹر) پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے لاہور جنرل ہسپتال میں دوران ملازمت جہانِ فانی سے کوچ کرجانے والے غلام مرتضی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انتظامی ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیدار رحمت سندھو، رانا پرویز، خالد گوندل، بابر اور فضل سندھو موجود تھے۔ پروفیسر انجم حبیب نے غلام مرتضی کی بیوہ اور بچوں کو مالی امداد دی اور ایم ایس ایل جی ایچ کو ہدایت کی کہ مرحوم کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...