حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کےلئے فوری اقدامات کرے، مو لا نا محمد امجد

حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کےلئے فوری اقدامات کرے، مو لا نا محمد امجد

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کی متضاد بیان بازی عوام کے لئے حیران کن ہے ،عوام صفائیاں نہیں مانگتے بلکہ وہ پٹرول مانگتے ہیں،حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے تا کہ عوام کی قطاریں ختم ہوں اور ملک نئے بحران سے نجات پا سکے باتیں جمعیت علماءاسلام پا کستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے سکھر،لا ڑکانہ ، رحیم یار خان ،ملتان سے واپسی پر یہاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی تکلیف کا احساس کرے انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا کہ پٹرول کے بحران نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکالیف دینے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی پٹرول کے حصول کے لئے لمبی لا ئنوں کے خاتمے کے لیئے فوری اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ عوام پرانی مشکلات کا حل مانگتے ہیں لیکن نئی مشکل نے پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے سے پریشان عوام کو نئی پریشانی کا سامنا حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کی مر کزی جنرل کو نسل نے جمعہ 23جنوری کو فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے اس روز ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی انہوں نے بتا یا کہ مر کزی جنر ل کو نسل نے پارٹی دستور میں ایک تر میم کی منظوری دی ہے کہ جس کے تحت یو سی سے لے کر مر کز تک تمام باڈیوں کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال تک کر دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...