مکینوں کا ڈی سی او سے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنا نے کےلئے اقدامات کا مطالبہ

مکینوں کا ڈی سی او سے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنا نے کےلئے اقدامات کا مطالبہ

لاہور (وقائع نگار )عابد مارکیٹ سے ملحقہ رہائشیوں فرقان ، ناصر ، علی ، کامران ، ندیم ، فر مائش علی ، قر بان اور زبیدہ بی بی نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عابد مارکیٹ کے قر یب رہائشی آبادی ہو نے سے یہاں پر ہر وقت ٹریفک بلا ک رہتی ہے مکینو ں کو خو شی اور غمی میں بھی ٹریفک کے اژدھام کا سامنا کر نا پڑ تا ہے بلکہ کئی بار تو علاقے میں آنے والی ایمبو لینس کو بھی نکلنے کے لیے ٹریفک جام کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔مکینو ں نے ڈی سی او لاہور سے مطا لبہ کیا ہے کہ عابد مارکیٹ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنا نے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ مکیں سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...