اہالیا ن اتفاق کالونی و کلفٹن کالونی گھاٹی چوک وحدت کالونی کا علاقہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے دھندے پر سخت تشویش کااظہار
لاہور )پ ر (اہالیا ن اتفاق کالونی و کلفٹن کالونی گھاٹی چوک وحدت کالونی نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ علاقہ میں منشیات فرو شی کا دھندا بہت زیادہ بڑ ھ چکا ہے حالانکہ اس سلسلے میں پولیس کے نوٹس میں کئی بار یہ بات لائی گئی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ایک پریس ریلیز میں مکینوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ منشیات کی لت پوری کر نے کیلئے علاقہ میں چھوٹی موٹی چوری کا واقعات میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے جس سے والدین خاص طور پر سخت پریشان ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کو بعض لوگوں کی سر پرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس بھی کوئی کارروائی نہیں کررہی،تھانہ وحدت کالونی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی منشیات فروشوں سے جان چھڑائی جائے۔