حکومت تمام شعبوں میں بری طرح بدانتظامی کا شکار ہے ، آمنہ الفت

حکومت تمام شعبوں میں بری طرح بدانتظامی کا شکار ہے ، آمنہ الفت

لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ہاﺅس میں شعبہ خواتین ونگ لاہور کی صدر سابقہ ایم پی اے آمنہ الفت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت تعلیم صحت او امن و امان کے حوالے سے متعلق تمام شعبوں میں بری طرح بدانتظامی کا شکار ہے کسی بھی معاملے میں حکومت کی گرفت کہیں نظر نہیں آرہی ، حکومت کے وزراءکی مختلف آراء اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت ایک بار پھر بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور بوکھلاہٹ کے مارے وزراءکبھی کچھ بیان دے رہے ہےں اور کبھی کچھ ۔ کل پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر پٹرولیم بحران میں ان کی زرا سی بھی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ حکومت کی نام نہاد عزت کی بچانے کے لیے اپنی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی دے دیں کیونکہ پٹرولیم بحران کا پیدا ہونا ہی ان کی کوتاہی کا واضح ثبوت ہے ان کو ازبکستان کے نائب وزیراعظم جنہوں نے پٹرولیم بحران پیدا ہونے پر استعفیٰ دے دیا تھا موصوف کو بھی ان کی طرح اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

پٹرول بحران میں پٹرولیم کے وزیر کے کردار کو قطعی طور پر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...