برطانیہ کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے، عرفان دولتانہ

برطانیہ کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے، عرفان دولتانہ

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و تجارتی تعلقات قائم ہیں برطانیہ کا تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، امن عامہ اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔  دونوں ملکوں کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے پنجاب میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (ڈیفڈ) کے تعاون سے تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں جاری پروگرامز پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشتگردی جیسے رجحانات پر قابو پایا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صوبے کے پسماندہ اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں جہاں جدید طرز پر معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کیا گیا ہے اور اس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے۔ اسی طرح صحت عامہ خصوصاً مدر اینڈ چائلڈ کئیر کے حوالے سے ڈیفڈ کے تعاون سے پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...