ایل ڈبلیوایم سی کے زیرِ اہتمام صفائی و آگاہی مہم کا آغاز

ایل ڈبلیوایم سی کے زیرِ اہتمام صفائی و آگاہی مہم کا آغاز

لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام لاہور کی دیہی یونین کونسلوں اور پسماندہ علاقوں میں صفائی و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا مقصد واہگہ ٹاﺅن، عزیز بھٹی ٹاﺅن، علامہ اقبال ٹاﺅن، راوی ٹاﺅن، نشتر ٹاﺅن اور دیگر ٹاﺅنوں کے پسماندہ علاقوں میں صفائی کی صورتحا ل کو بہتر کرنا اور اہل علاقہ میں صفائی کی عادات اپنانے پر شعور بیدار کرنا ہے۔ مہم کے سلسلے میں رائیونڈ روڑ مراکہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی سیاسی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی گلزار گجر جبکہ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے سینئر منیجر آپریشنز آصف اقبال، منیجر آپریشنز آصف جٹ،سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، ڈپٹی منیجر شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجر محمد عمیر خان، رحمان راشد، سوشل موبلائزرز اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ شرکا ءنے گھر گھر جا کر شہریوں کو صفائی کی ضرورت و اہمیت پر بریف کیا اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے ۔شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایت کے ازالہ کے لےے ہیلپ لائن 1139کے استعمال پر بھی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور گلیوں اور بازاروں میں عملہ و مشینری لگا کر کھلے پلاٹوں میں پھینکا کوڑاکرکٹ بھی ٹھکانے لگایاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...