ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرکے امن قائم کریں گے، اللہ رکھا چودھری

ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرکے امن قائم کریں گے، اللہ رکھا چودھری

 لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہملک کو دہشتگردوں سے پاک کرکے یہاں امن قائم کریں گے قوموں کی زندگی میں مشکل چیلنجز آتے ہیں اور وہی قومیں سرخرو ہوتی ہیں جو بہادری، عزم ،محنت اور جدوجہد کیساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہیں ۔ پاکستانی قوم کو بھی دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا مشکل چیلنج درپیش ہے متحدہوکر اس چلنج کاسامنا کریں گے اور ملک کے ہر کونے میں امن قائم ہوگامسلم لیگ( ن) ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے پاکستان کی ترقی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ بہت ضروری ہے پوری قوم دہشتگردی کیخلاف یک جان دو قالب ہو چکی ہے۔  ؂؂ اورقوم فیصلہ کرچکی ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی آج اور آنیوالے کل میں پاکستان کی نئی تاریخ رقم ہو گی اتحاد،اتفاق اوریگانگت کا مظاہرہ پوری قوم کررہی ہے ہمیں اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر دہشتگردی کے عفریت کو شکست فاش دینا ہے اور پاک سرزمین کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہے تمام تر توانائیوں ،اجتماعی بصریت اور مشترکہ حکمت عملی سے سفاک درندوں کا خاتمہ کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...