عدالتی بیلف نے غیر قانونی حراست میں رکھے شہری کوبرآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا

عدالتی بیلف نے غیر قانونی حراست میں رکھے شہری کوبرآمد کرکے عدالت میں پیش ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی ذوالقرنین کے حکم پرعدالتی بیلف نے تھانہ کاہنہ میں چھاپہ مارکر غیر قانونی حراست میں رکھے شہری کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے شہری عشرت علی کوآزاد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور حکم دیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔عدالت میں عشرت علی کے خلاف اس کے بھائی قیصرعلی نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ کاہنہ پولیس کے تفتیشی آفیسر اختر حسین نے عشرت کو غیر قانونی طریقے سے تھانے کے اندر محبوس رکھا ہوا ہے عدالت سے استدعا کہ اسے برآامد کرایا جائے ، عدالتی بیلف نے تھانے چھاپہ مارا تو عشرت علی وہاں پرموجود تھا ،موقع سے ریکارڈ چیک کیا گیاتو عشرت کا تھانے میں رکھنے کا کوئی اندراج موجود نہیں تھا،عدالت میں آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ وہ ابھی ایک کیس میں اسے پکڑ کرلایا ہی تھا کہ بیلف نے اسے پکڑ کر عدالت میں پیش کردیاجہاں عدالت نے اسے رہا کرتے ہوئے متعلقہ افسرکے خلاف سی سی پی او لاہور کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...