،انتظامیہ نے ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں، مجید غوری

،انتظامیہ نے ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں، مجید ...

لاہور ( وقائع نگار)ڈی سی او لاہور اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔جس پر عوامی رکشہ یونین نے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او نے خادم اعلیٰ کے احکامات پرشہر لاہور میں رکشہ ڈرائیوروں اور ویگن ڈرائیوروں کی پرچی فیس معاف کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی پرچی کے نام پر بھتہ مانگتا ہے تو ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں یا پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ مجید غوری نے کہا کہ سیکرٹری ڈی آر ٹی نے ہمیں بتایا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں 140جگہ پر سٹینڈ بنائے جانے کی لسٹ بھی ڈی سی او کو منظوری کیلئے بھجوادی گئی ہے۔ بہت جلد رکشہ ڈرائیوروں کو سٹینڈ بھی فراہم کردیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ دیگر مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے ۔ مجید غوری نے کہا کہ سیکرٹری ڈ ی آر ٹی نے پٹرول کے بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران پر بھی بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو دیکھتے ہوئے۔عوامی رکشہ یونین نے بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...