یو ایم ٹی اوربرطانیہ کے مابین باہمی مفاہمت کامعاہدہ طے

یو ایم ٹی اوربرطانیہ کے مابین باہمی مفاہمت کامعاہدہ طے

 لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوراوربرطانیہ کے بین الاقوامی ادارے ACCAکے مابین باہمی مفاہمت کامعاہدہ طے پاگیا جس کے مطابق یوایم ٹی کے ڈگری پروگرامات بی کام آنرزمیں داخلہ لینے والے طلبہ کو7،بی ایس اکاؤنٹگ میں 9جبکہ ایم کام میں بھی 9کورسزسے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ایم اویوتقریب یوایم ٹی کے جوہرٹاؤن کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مراداوراے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجیداحمد نے معاہد ے پردستخط کیے ۔اس موقع پرسکول آف کامرس اینڈاکاؤنٹنسی کے ڈائریکٹر محی الدین طاہرمحمود،عامر شکیل،طٰہ فراز،فیکلٹی ممبران جبکہ ACCAسے فیصل عظیم اورمس صباحت خان نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یوایم ٹی پاکستان کاپہلاادارہ ہے جس کواے سی سی اے نے بڑے پیمانے پرکورسزسے استثنیٰ قراردیا ہے۔بی کام،ایم کام اوربی ایس اکاؤنٹس کے ڈگری کرنے والے طلبہ کوACCAسے تصدیق شدہ سندکے ساتھ ساتھ یوایم ٹی کی ڈگری بھی مل جائے گی۔ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کی وجہ سے اب بین الاقوامی ادارے بھی یوایم ٹی کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں،ACCAسے معاہدہ کے بعداکاؤنٹس کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کاپیسے کے ساتھ ساتھ وقت بھی بچے گا۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی سے اکاؤنٹینسی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی پاکستان کے ساتھ ساتھ گلف،چائنہ ،جاپان اوردنیاکے دیگرممالک میں بڑی مانگ ہے،ہم ان دونوں ڈگری پروگرامات کوسنکرونائزکررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...