تاریخ عہدے کا بہترین استعمال کرنیوالوں کو یاد رکھتی ہے،چودھری سرور

تاریخ عہدے کا بہترین استعمال کرنیوالوں کو یاد رکھتی ہے،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی عہدے یا اختیار کا بہترین مصرف اسے عوام کی فلاح اور بہتری کے لےے استعمال کرنا ہے اور تاریخ بھی ایسے عظیم لوگوں کو ہی یاد رکھتی ہے جو اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور خود کو عوام کے لےے وقف کردیں ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت کی کسی بھی پالیسی کی کامیابی کا انحصار بیور وکریسی اور سول سرونٹ پر ہے جنہیں ان پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لےے ہروقت کوشاں رہنا چاہےے ، ان خیالات کا اظہار انہو ںنے اکتالیسویں اے ایس پی کورس کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا جنہو ںنے مطالعاتی دورے کے لےے گورنر ہا¶س کا دورہ کیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے جہاں ایک طرف تو عوام دہشت گردی اور امن و امان سے متعلق مسائل کا شکار ہیں تو دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملکی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے ، ان حالات میں سول سرونٹ خصوصا پولیس کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور موثر طریقے سے کام کرنا ہو گا ۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ ڈی آئی جی عبدالسعید نوید نے گورنر پنجاب کاشکریہ ادا کیا جبکہ وفد کے شرکاءنے اہم ملکی معاملات سے متعلق سوالات کےے جن کے گورنر پنجاب نے تفصیل سے جوابات دےے ۔

تاریخ

مزید : صفحہ آخر


loading...