تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت افرادکی گرفتاری کیخلاف درخواست،حکومتی وضاحت طلب

تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت افرادکی گرفتاری کیخلاف درخواست،حکومتی وضاحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف دائردرخواست کی سماعت پر اٹارنی جنرل اور ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو26 جنوری کو طلب کرلیا ۔جسٹس عبدالسمیع اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دورکنی بنچ نے حزب التحریرکے آغاطاہر،محمدنفیس اور محمد علی سمیت بارہ کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حزب التحریرکے بارہ کارکنوں کو 5 جنوری کو پولیس نے مین مارکیٹ گلبرگ سے گرفتار کیا ،آئین کے تحت کسی بھی ملزم کو ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔
وضاحت

مزید :

صفحہ آخر -