696سول ججز کی براہ راست بھرتی کے لئے آج سے درخواستیں طلب

696سول ججز کی براہ راست بھرتی کے لئے آج سے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے 696سول ججز کی براہ راست بھرتی کے لئے آج 21جنوری سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔بی اے ایل ایل بی تعلیمی قابلیت ، دوسالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے 22سے 35 سال کی عمر کے امیدوار 14 فروری تک درخواستیں دے سکیں گے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سول ججز کے تحریری امتحانات لینے سے معذرت کے بعد لاہورہائیکورٹ نے خود براہ راست 696سول ججز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ججز کی بھرتی کے لئے آج سے آن لائن اور دستی درخواستیں دی جاسکیں گی۔ امیدواروں کے لئے اہلیت بی اے ایل ایل بی ، دوسال کی وکالت پریکٹس اور عمر کی حد 22سال سے 35 سال رکھی گئی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی ، ڈسٹرکٹ اٹارنی اوراسٹنٹ اٹارنی بھی درخواستیں دینے کے لئے اہل ہوں گے۔ پراسیکیوٹرز ، لیگل ایڈوائزر اورپبلک پلیڈرز بھی محکمہ کی توسط سے درخواستیں دے سکیں گے تاہم برخاست ہونے اور مستعفی ہونےوالے جوڈیشل افسر درخواستیں دینے کے لئے نااہل ہوں گے۔ عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ درخواستیں دینے والے اہل امیدواروں کا سول ججز کی بھرتی کے لئے ایم سی کیو ٹیسٹ ہوگا۔100 نمبرز کا ایم سی کیو معروضی ٹیسٹ سول ، کریمنل اورانگریزی اورجنرل نالج کے سوالات پر محیط ہوگا۔ 8 فروری کو ہونےوالے ایم سی کیو ٹیسٹ میں سے 50فیصد سے زائد نمبر لینے والا امیدوار ہی تحریری امتحان میں شرکت کرنے کا اہل ہوگا۔ ایم سی کیوٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا سول ، کریمنل اور انگریزی کے 3 مضامین کا 230 نمبروں کا امتحان ہوگا جس میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلوایا جائے گا۔ سول جج کے لئے درخواستیں دینے والے امیدوار لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے درخواست فارم لوڈ کرسکیں گے۔
امتحان

مزید :

صفحہ آخر -