ملازمین کی مستقلی کیس،سول افسرغریب کو تھرڈ کلاس مخلوق سمجھتے ہیں،ہائیکورٹ

ملازمین کی مستقلی کیس،سول افسرغریب کو تھرڈ کلاس مخلوق سمجھتے ہیں،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف کے 20ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ بیوروکریٹس غریب لوگوں کا مسئلہ حل نہیں کرتے بلکہ انہیں تھرڈ کلاس مخلوق سمجھتے ہیں۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے رب نواز سمیت محکمہ اوقاف کے 20 ڈیلی ویجز ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل قاضی مصباح نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ اوقاف کے ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری منظور کر لی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو متعلقہ مدت کے بعد مستقل کیا جائے گا مگر 2012سے لے کر آج تک درخواست گزار ملازمین محکمے اور عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں مگر انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے، سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کہ درخواست گزار ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، عدالت نے سیکرٹری اوقاف کوآخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
تھرڈ کلاس

مزید :

صفحہ آخر -