سندھ حکومت نے ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

سندھ حکومت نے ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے عدالتی حکم پر ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔سندھ اسمبلی کے آج (بدھ) ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ 2013ءکا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔،بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دینے سے معذرت کرلی۔سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیلئے کمرکس لی۔ بلدیاتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو سینئر صوبائی وزیرنثارکھوڑوکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں شہروں میں یونین کمیٹیاں ختم کرکے وارڈز سسٹم کی بحالی کی تجویز پیش کی گئی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پینل سسٹم کا خاتمہ بھی زیرغور آیا۔سینئر صوبا ئی وزیرنثارکھوڑو نے کہا کہ ایک ماہ میں بلدیاتی ا نتخابات کاانعقاد ناممکن ہے۔ حلقہ بندیوں کے بغیربلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوسکتا۔بلدیاتی ایکٹ 2013 کا ترمیمی بل وزیرا علی سے حتمی مشاورت کے بعد آج (بدھ) اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کا حکم دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...