شیر مہنگائی کے حملوں سے پہلے غر یبوں کو کھانے کی پا لیسی پر گامزن ہے،محمودالر شید

شیر مہنگائی کے حملوں سے پہلے غر یبوں کو کھانے کی پا لیسی پر گامزن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا ’’شیر ‘‘ مہنگائی کے حملوں سے پہلے غر یبوں کو ’’زخمی ‘‘اور پھر انکو کھانے کی پا لیسی پر گامزن ہو چکا ہے ‘حکمرانوں نے ملک میں غر بت کی بجائے ’’غر یب مکاؤ ‘‘سکیم شروع کر رکھی ہے ‘شر یف برداران کے’’ناکام تجر بوں‘‘ے قوم کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے اور انکے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں ہے فوری اقتدار سے الگ ہو جائیں ۔ مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے اپنی ٹیم میں نااہل وزیر وں کی فوج بھر تی کی ہو ئی ہے اور کوئی بھی اپنی غلطیوں ، کوتاہیوں اور نااہلیوں کوماننے کیلئے تیا ر نہیں ہے ، بجلی کی قیمتوں میں آئے روز مسلسل اضافہ (ن) لیگ کے بھوکے شیر کا غر یب عوام پر ایک اور’’ قاتلانہ حملہ‘‘ہے جسکے خلاف پورے ملک کے عوام سر اپااحتجاج ہیں اور حکمرانوں سے اپنی نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ محمودالر شید

مزید :

صفحہ آخر -