جرائم اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید26 ہزار کیمروں کی تنصیب کاکا م شروع

جرائم اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید26 ہزار کیمروں کی تنصیب کاکا م شروع

                لاہور(زاہد علی خان) پنجاب میں ترکی کے تعاون سے 26ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے ذریعے ان کیمروں کی تنصیب پر260ارب روپے خرچ ہوں گے۔ کیمروں کی تنصیب سے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کا بیک اپ اور بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے لیے گزشتہ برس قربان پولیس لائن میں ایک وسیع وغریض عمارت کی تعمیر کے لئے جس جگہ کا انتخاب کیا گیا وہاں تیزی سے کام جاری ہے۔اس حوالے سے ترکی کا تکنیکی وفداور پنجاب بیورو کریسی کے اعلیٰ حکام متعدد دور ے بھی کر چکے ہیں ،جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔اس مقصد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔سیل کی تکمیل پرترکی دُگنا اورپنجاب حکومت ایک گناہ رقم خرچ کریگی۔ عمارت میں ایک آئی ٹی ٹاور بھی اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ ترکی اس کے لئے جدید آلات اور دوسرا ساز و سامان بھی مہیا کر رہا ہے۔ جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری میں بھی خاصی مدد ملے گی ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں سے منسلک ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ صرف لاہور میں پانچ ہزار جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ کیمرے حساس تنصیبات، اعلیٰ افسران کے دفاتر و رہائش گاہوںپر بھی لگائے جا رہے ہیں۔کیمروں کی تنصیب سے ایک اہم کام سرکاری گاڑیوں کی نقل و حرکت سمیت افسران کی نقل و حرکت بھی مانیٹر کی جا سکے گی، اس مقصدکیلئے آئی ٹی کے ماہراوربیرون ممالک سے تربیت لینے والے افراد کو اس مقصد کیلئے بھرتی کیا جائے گاجو اس کا کنٹرول سنبھالیں گے ۔ چند ماہ کے بعد اس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ترکی پولیس کے سربراہ کے ہمراہ کرینگے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...