کبوتروں پر چین کے لئے جاسوسی کا الزام،بلا آخر باعزت بری

کبوتروں پر چین کے لئے جاسوسی کا الزام،بلا آخر باعزت بری
 کبوتروں پر چین کے لئے جاسوسی کا الزام،بلا آخر باعزت بری

  


ہنوئی (نیوز ڈیسک) ویتنام میں کبوتروں کے ایک گروپ کو چین کے لئے جاسوسی کے الزام سے باعزت بری کردیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نومبر سے اب تک ”دانانگ سٹی“ میں 16 کبوتر پکڑے جاچکے ہیں۔ ان پر چینی الفاظ لال رنگ کی سیاسی سے سٹیمپ کئے ہوئے پائے گئے تھے۔ مقامی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابتدائی طور پر خیال کیا جارہا تھا کہ یہ کبوتر جاسوسی کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں تاہم پولیس کے ترجمان کرنل ”ٹران فو“ نے اب وضاحت کی ہے کہ یہ نشانات دراصل کبوتروں کے نام اور کلب رجسٹریشن نمبر ہیں۔یہ کبوتر چین، فلپائن، انڈونیشیا اور ویتنام میں واقعی ریسنگ کلبز کی ملکیت ہیں اور مقابلوں کے دوران فرار ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال تیل کے ذخائر پر چین اور ویتنام کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور یہی بنیادی وجہ ہے کہ کبوتروں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...