بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور پٹرول بحران حکومت کی نااہلی ہے ،میاں مقصود

بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور پٹرول بحران حکومت کی نااہلی ہے ،میاں مقصود

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد پٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی ہے پٹرول کی قلت کی اصل وجہ حکمران ٹولے کی کرپشن ہے جس کا ثبوت خود وفاقی وزراء کے بیان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس انتہائی تکلیف دہ صورت حال میں متعلقہ وزیر کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے تھا پٹرول کی قلت کی اصل وجہ حکمرانوں ٹولہ کی کرپشن ہے اور پٹرول کی قلت اور لوڈشیڈنگ ہمارے اعمال کی سزا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے انتخابات میں عوام سے کئی وعدے کئے لیکن ایک وعدہ کی پاسداری بھی نہ کرسکے۔

مزید : علاقائی


loading...