آج بجلی ، گیس ،پٹرول بحران کیخلاف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،اعجاز چودھری

آج بجلی ، گیس ،پٹرول بحران کیخلاف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،اعجاز ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں آج 21 جنوری کو پی ٹی آئی کے زیرِاہتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بجلی ، گیس اور پٹرول کے شدید بحران کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اس سلسلے میں تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، مظاہروں کی قیادت ضلعی صدور کریں گے، اعجازاحمدچوہدری نے پنجاب آفس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ضلعی صدور کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم کی انتہاء کر دی ہے ، (ن) لیگ نے عوام دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے ، عوام سے بنیادی سہولتیں ہیں چھین لی ہیں، مزدور اور کسان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔حکمران ٹولہ اربوں روپے کی کمیشن بٹور رہا ہے ، یہ بات کرتے ہوئے اسحاق ڈالر کو شرم آنی چاہئے کہ پٹرول بحران حکومت کے خلاف سازش ہے ،اسحاق ڈالر ان کے حواریوں نے ملک وقوم کے خلاف سازش کی ہے، بجلی ،گیس اور پٹرول بحران نے عوام کو ہلاکر رکھ دیا ہے ، ملاقات کرنے والوں میں ضلعی صدر ناروال ندیم نثار، اوکاڑہ دیپالپور سے چوہدری ارشاد ، علی رشید، وقار خان ،محمداسلم چوہدری شامل تھے

مزید : علاقائی


loading...