افسران کی کمی یا نوازنے کی روش‘ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بیشتر افسر اضافی چارج پر کام کرنے لگے

افسران کی کمی یا نوازنے کی روش‘ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بیشتر افسر اضافی چارج ...

 لاہور(محمد نواز سنگرا) افسران کی کمی یا نوازنے کی روش ،پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بیشتر افسران اضافی چارج پر کام کرنے لگے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا کو سیکرٹری سروسز کا چارج دے دے دیا گیا جبکہ گریڈ 17کے متعدد سیکشن افسران سکیل 18کے ڈپٹی سیکرٹری اور گریڈ 18کے ڈپٹی سیکرٹری سکیل 19کی سیٹ ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سول سیکرٹریٹ پنجاب میں بیشتر افسران سکیل کیمطابق مخصوص سیٹوں کے علاوہ اعلیٰ سیٹوں پر کام کر ہے ہیں اور کئی سیکشن افسروں کے پاس ڈپٹی سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹریز کے پاس ایڈیشنل سیکرٹریز کا اضافی چارج ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی کمی کے باعث بعض افسران کو اضافی چارج دیئے جاتے ہیں جس وجہ سے متعدد افسران اعلیٰ سیٹوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ ٹائم سکیل کی بے قاعدہ اور پرموشن کی تاخیر کیوجہ سے افسران کی کمی کاسامنا ہے جس وجہ سے کسی افسرکو اضافی چارچ دیا جاتا ہے۔مزید بتایا کہ 80پرائیویٹ سیکرٹریز اور سنئیر سکیل سٹینو گرافرز کو باقاعدہ بیوروکریسی لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے جن کا نوٹیفیکشن آئندہ ماہ تک جاری ہو جائے گا جس کے بعد سول سیکرٹریٹ پنجاب میں افسران سٹاف کی کمی کیساتھ ساتھ دوہرے چارج کا مئلہ بھی حل ہو جائے گا۔جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا کو سیکرٹری سروسز کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔سید مبشر رضا کی باقاعدہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے نوٹیفیکیشن سے قبل جب وہ سیکرٹری سروسز تھے تب ان کے پاس اے سی ایس کا اضافی چارج تھا ۔سید مبشر رضا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیے جانے کے بعد ایک دن کیلئے محی الدین وانی کو سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا جس کے دوسرے دن بعد ان کو ہٹا دیا گیا اور سیکرٹری ایمپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کو سیکرٹری سروسز کا اضافی چارج دیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز سیکرٹری سروسز کا اضافی چار ج ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا کو دے دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...