چھانگامانگا،ہلدی کے تاجروں کیساتھ 22کروڑ کا فراڈ

چھانگامانگا،ہلدی کے تاجروں کیساتھ 22کروڑ کا فراڈ

 چھانگا مانگا(نامہ نگار)ہلدی کے کاروبار میں بائیس کروڑ کا فراڈ ،مختلف کاروباری لوگوں کی ہلدی میں لگائی گئی رقم لے کر غلام سرور نامی شخص فرار ہو گیا،لوگ دھکے کھانے پر مجبور،بعض لوگو ں کی زندگی بھر کی کمائی لٹ گئی متا ثرین میں چھوٹے بڑے درجنوں افراد شامل ،ملک خلیل احمد ولد ایوب نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مجھے ایک کروڑ دس لاکھ سے محروم کردیا گیا ہے میری عمر بھر کی کمائی ختم ہو گئی میں نے اپنے عزیزو ں اور رشتہ داروں سے پیسے لے کر کام میں لگائے تھے ہم کنگال ہوگئے مجھ سے ہلدی لے کر مجھے غلام سرور نے ایم سی بی بینک کے جعلی چیک دے دیئے جو کیش نہ ہو سکے چیک کے علاوہ میرے پاس غلام سرور کے دئیے ہوئے بل بھی موجود ہیں 44لاکھ کے ایک بوگس چیک نمبری۔1520661155ایم سی بی بینک چھانگا مانگا کا مقدمہ ملزم کے خلاف درج ہو چکا ہے مگر ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہمارے ساتھ ظلم اور زیادتی کی انتہا کر دی گئی ہے وزیر اعلی پنجا ب شہباز شریف سے پرزور مطالبہ ہے کہ مداخلت کر کے ہماری مدد کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...