پی ایس او اور آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم

پی ایس او اور آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم

اسلام آباد(آئی این پی)پی ایس او کے پوٹھوہار آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق پی ایس او نے آئل ٹینکر ز مالکان کو 1960تا 1980ماڈل کے ٹینکر زکو تین سال استعمال کرنے کی مہلت دے دی ہے جس کے بعد آئل ٹینکرز مالکان نئے ٹینکرز خریدنے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس او کی جانب نے 1960تا1980ماڈل کے ٹینکرزکو تیل دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی جانب سے ہڑتال کر دی گئی تھی جس کے بعد پی ایس او تین سال کی مہلت دینے پرآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذکرات طے پا گئے۔

مزید : صفحہ اول


loading...