صوبائی دارالحکومت میں پولیس حکام کی ہدایت پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

صوبائی دارالحکومت میں پولیس حکام کی ہدایت پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں پولیس حکام کی ہدایت پر گزشتہ روز سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی،اہم مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے پولیس حکام کے حکم پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی جو گاڑیوں کی چیکنگ کرتی رہی۔اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ناکے لگا کر مشکوک افراد پر نگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی


loading...