جرائم پیشہ افراد کو سزا دلانے کے لئے خصوصی یونٹ کی تشکیل کاپروگرام

جرائم پیشہ افراد کو سزا دلانے کے لئے خصوصی یونٹ کی تشکیل کاپروگرام

 لاہور(کرائم سیل)پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو سزا دلانے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے خاص تریبیت یافتہ یونٹ تشکیل دینے کے لیے وزیر اعلٰی پنجاب کو سمری ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق صوبے میں کرائم سین انویسٹی گیشن سپیشلائزڈ یونٹ کے نام سے بنائے جانے والے اس خصوصی یونٹ کی تشکیل کے لیے کروڑوں روپے کا سامان خریدا جائے گا۔اس کے علاوہ 12جدید ترین آلات سے مزین گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔سمری منظور ہونے کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...