آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ دھویں کے باعث خاتون سمیت تین افرادبیہوش ہوگئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیائی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں واقع ایک گھر کی بالائی منزل میں یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، چند ہی منٹوں میں آگ نے دو کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔کمروں میں دھواں جمع ہونے کے باعث گھریلو ملازمہ اور دو افراد مجاہد اور طارق دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے ۔ہمسایوں کی اطلاع پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی ۔شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں کھڑی ہوئی ٹیوٹاگاڑی کی وائرنگ تاروں کو آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ مالک معجزانہ طور پر بچ گیا ذرائع کے مطابق ساندہ کے علاقہ میں شہری عرفان کے گھر میں آتشزدگی سے کچن کا تمام سامان جل گیا جبکہ فیروز پور روڈ پر واقع ایک ٹائروں کی دکان میں آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا ۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...