غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ اور غلط بیانی کرنے پروارڈن ساجد معطل

غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ اور غلط بیانی کرنے پروارڈن ساجد معطل

 لاہور( وقائع نگار خصوصی) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے فرائض میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے اور غلط بیانی کرنے پر سٹی ٹریفک ہیلپ لائن راستہ کنٹرول کے آپریٹر کو معطل ،کلوز لائن کرکے شوکازنوٹس جاری کردیا۔سی ٹی او نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس سلسلے میں کسی بھی اہلکار کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔سی ٹی او نے کینال روڈ شاہ دی کھوئی پر تعمیراتی کام کی وجہ سے روڈ سچویشن بارے جاننے کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن راستہ کنٹرول پر کال کی جہاں موجود آپریٹرٹریفک وارڈن ساجدمناسب جواب نہ دے سکا۔جس پر سی ٹی او نے ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی کرنے اور غلط بیانی کرنے پر وارڈن ساجد کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...