اختیارات سے تجاوز پر2پولیس افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم سیل)اختیارات سے تجاوز کرنے پر دو پولیس افسران کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایس پی امتیاز سرور اور ایس ایچ او سبزہ زار نے جے رشید اینڈ کمپنی کی ایماء پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک شہری کو دھمکیاں دی تھیں۔ اس حوالے سے شہری کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔