ایس ایچ او تھانہ سندر اور2 انسپیکٹروں کو معطل کر دیا گیا

ایس ایچ او تھانہ سندر اور2 انسپیکٹروں کو معطل کر دیا گیا

لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ سندر میں بے گناہ شہری کو غیر قانونی طور پرحراست میں رکھنے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او تھانہ سند ر سب انسپکٹر اعجاز احمد سمیت 2سب انسپکٹر امتیاز حسین اور غیاث الدین کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سند ر سب انسپکٹر اعجاز احمدنے 2سب انسپکٹر وں امتیاز چن اور غیاث الدین کے ہمراہ بے گناہ شہری کو غیر قانونی حراست میں لیااور تھانہ میں لا کر مقدمہ درج کر دیا۔جس پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر اعجاز شفیع ڈوگر کو مکمل انکوائری کا حکم دیا۔ایس پی صدر کی طرف سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو پیش کی جانے والی انکوائری رپوٹ میں یہ چیز ثابت ہو گئی کہ ایس ایچ او سندراعجاز احمد نے بے گناہ شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیااور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے بے گنا ہ شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے انکوائری میں گناہ گار ثابت ہونے پرایس ایچ او سند ر سب انسپکٹر اعجاز احمد سمیت 2سب انسپکٹر ز امتیاز حسین اور غیاث الدین کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیااور کہا کہ جو پولیس آفیسر اختیارات کا ناجائز استعمال یا تجاوز کرے گااس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...