لاہور کوئٹہ سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بارش ،کوئٹہ میں برفباری

لاہور کوئٹہ سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بارش ،کوئٹہ میں برفباری
لاہور کوئٹہ سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بارش ،کوئٹہ میں برفباری

  


لاہور / کراچی / کوئٹہ (ویب ڈیسک)کراچی میں موسلا دھار بارش ، لاہو سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بوندھاباندی، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کہیں برکھا رت برسی کہیں بوندا باندی نے خنکی بڑھا دی ، شہر قائد کے باسی رات گئے موسم کا لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بارش ہوئی شہر قائد میں ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے اہلیان کراچی کی بڑی تعداد بھی گھروں سے نکل آئی اور رات گئے سوپ کی دکانیں کھل گئیں جہاں شہریوں نے سوپ پی کر موسم کا لطف اٹھایا۔

 کراچی اور اندرون سندھ میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پنجاب میں بھی داخل ہوگیا۔ لاہور میں بھی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش سے موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ گوادر شہر جیونی اور دیگر ساحلی علاقوں میں بارش کے بعد آنکاڑہ ڈیم میں پانی کی سطح تین فٹ بلند ہوگئی۔

 ۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں بتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد پارہ منفی چھ سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...