فیس بک میں نوکریوں کے موقع
نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر 1159 نوکریوں کا اعلان کردیااور سماجی رابطے کی سہولت کار کمپنی اپنا بزنس بڑھا رہی ہے۔ فیس بک نے گزشتہ 12 مہینوں میں اپنے سٹاف کی تعداد میں تقریباً 44 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 30 ستمبر تک ان کے سٹاف کی تعداد 8348 ہوگئی تھی۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود زیادہ تر نوکریاں ایڈورٹائزنگ سیلز کی ہیں جن کی کل تعداد 126 ہے۔ فیس بک کے دیگر شعبہ جات میں بھی بڑے پیمانے پر بھرتیاں جاری ہیں اور کمپنی دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس کے فروغ میں اپنا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔