لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی معافی کی اپیل خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی معافی کی اپیل خارج کر دی
لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی معافی کی اپیل خارج کر دی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی معافی کی اپیل خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجرم محمد حسین نے 2003 میں رشتے کے تنازع پر قتل کیا تھا جس پر گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے اسے 3 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ مجرم محمد حسین نے عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے خارج کرتے ہوئے مجرم کی سزا کو بحال رکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ثبوتوں اور گواہوں سے محمد حسین پر جرم ثابت ہوتا ہے اس لئے معافی کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...