توہین آمیز خاکے، سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آ گئے

توہین آمیز خاکے، سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر ایم کیو ایم اور پیپلز ...
توہین آمیز خاکے، سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آ گئے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین آمیزخاکوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی آمنے سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین یکجہتی کا اظہار کرنے کے بجائے سیاست چمکانے میں مصروف ہیں اور ایوان میں یہ بحث جاری ہے کہ کس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے رہنماءسید سردار احمد کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف پہلے قرارداد ایم کیو ایم نے جمع کرائی ہے اس لئے اس پر بحث کی جائے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل میمن نے موقف اپنایا کہ حکومتی ارکان نے بھی تحریک جمع کرائی ہے پہلے اس پر بات کی جائے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماءخواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ قرارداد کے ہوتے ہوئے تحریک پیش نہیں کی جا سکتی اس لئے ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر بحث کرائی جائے۔

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جہاں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مسلم امہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر رہی ہے وہیں سندھ اسمبلی میں موجود 2 جماعتیں یہ طے کرنے پر بھی ناکام ہیں کہ کس کی قرارداد پر بحث کی جائے۔ مسلم امہ کو متحد کر دینے والا یہ معاملہ سندھ اسمبلی کے اراکین کو متحد کرنے میں ناکام نظر آیا اور دونوں جماعتوں کے اراکین سیاست چمکانے اور بازی لے جانے میں مصروف دکھائی دیئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...