گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے اور سندھ اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت آزادی اظہار کے منافی ہے جس سے اسلامی دنیا اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی مجرمانہ حرکت کا نوٹس لیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات نشریات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...