پاکستانی فنکار بھارت کے بجائے پاکستانی فلمز کی جانب لوٹ آئیں گے

پاکستانی فنکار بھارت کے بجائے پاکستانی فلمز کی جانب لوٹ آئیں گے
پاکستانی فنکار بھارت کے بجائے پاکستانی فلمز کی جانب لوٹ آئیں گے

  


کراچی (ویب ڈیسک) نامور ستارہ شناس یاسر بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال بننے والی دو فلمیں پاکستان کا فلمی معیار اس حد تل بدل دیں گے کہ پاکستان اگلے سال اپنی ذاتی فلموں سے کافی زرمبادلہ کمائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی فنکار اب بھارت کی جانب رخ کرنے کے بجائے پاکستانی فلمز کی جانب لوٹ آئیں گے اور سال 2015ءپاکستانی فلموں کے لئے ایک اچھا اور امید افزا سال ثابت ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداکار شان، ماہرہ خان اور ہدایتکار احسن طالش، ہدایت کار سرمد کھوسٹ اپنے کام کی وجہ سے ہالی ووڈ تک کا سفر بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی گلوکارہ فریحہ پروز کا ستارہ عروج پر ہے جس کی وجہ سے اس بات کا گماں ہے کہیں رواں یا آنے والے سال میں انہیں ایک بڑا بریک ملنے والا ہے۔ ماہر علم نجوم یاسر بنگش نے کہا کہ پاکستان میں شوز کی دنیا میں کوئی نام ایسے بھی ہیں جو اس سال فیلڈ چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں گے جبکہ کئی فنکاروں کو بھارت کی فلمیں راس آجائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکار عمران عباس اور سارہ لورین، فواد خان بھارت میں قسمت آزمانے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ دیگر فنکار بھارت سے مایوس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فنکارہ وینا ملک، میرا اور جاوید شیخ اس سال کوئی خاص کام نہیں کرپائیں گے۔

مزید : تفریح


loading...