لاہور میں متعدد ڈاکے ، گن پوائنٹ پر20لٹرپٹرول لوٹ لیاگیا

لاہور میں متعدد ڈاکے ، گن پوائنٹ پر20لٹرپٹرول لوٹ لیاگیا
لاہور میں متعدد ڈاکے ، گن پوائنٹ پر20لٹرپٹرول لوٹ لیاگیا

  


لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ءسے محروم کردیااور اقبال ٹاون کریم مارکیٹ سے 20لٹر پٹرول لوٹ لیاگیا ۔ڈیفنس اے ای بلاک اقبال پارک میں ڈاکوو¿ں نے سجاد علی کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر7لاکھ ،ہنجروال پیکو روڈ پر جاویدنذیر کے گھر سے ساڑھے 6لاکھ،نواب ٹاون جے بلاک میں نعمان انس کے گھر سے 6لاکھ اور اقبال ٹاو¿ ن کریم مارکیٹ سے 20لٹر پٹرول لوٹ لیاگیا۔

 چوہنگ کے رہائشی زاہد احمد کے گھرسے 5لاکھ ، جنوبی چھاو¿نی کرم علی روڈ پر رضوان کے گھرسے 1لاکھ 10ہزار، فیکٹری ایریا علی چوک میں مختار کی موبائل شاپ سے دو ڈاکو 1 لاکھ 27ہزار ، مہران بلاک میں تین ڈاکوو¿ں نے ناکہ لگا کر راہ گیرعدیل سے 65ہزار ،نواب ٹاو¿ن میں خلیل سے 15لاکھ مالیت کی کار اور 5ہزار نقدی ،ستوکتلہ انجینئر ٹاو¿ن میں فراز اور فیملی سے 1 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ اسلام پو رہ سے شہزاد، شفیق آباد سے را حیل ، لو ئر مال سے وقاص، لو ہا ری سے وقار، گڑھی شا ہو سے ناظم، سول لائن سے غلام شبیر ،گجر پو رہ سے قیصر ، ہر بنس پو رہ سے مظفر ،کو ٹ لکھپت سے سلیم اور گلبرگ سے نعیم کی مو ٹر سا ئیکلیں جبکہ سبزہ زار سے ریاض اور اقبال ٹاﺅن سے بلال کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : لاہور


loading...