مذاکرات کا خاتمہ بھارت نے کیا، بحالی کا فیصلہ بھی ا سی کو کرنا ہو گا: سرتاج عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھارتی کی طرف سے معطل کئے گئے تھے لہذاٰ ان کی بحالی کا فیصلہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہو گا۔ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری قائدین سے ملاقات کو بنیاد بنا کر پاکستان سے مذاکرات سے انکار کیا مگر پاکستان کی کشمیر پالیسی ہر گز تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں اب تبدیلی کا عمل جاری ہے اور افغانستان اور بھارت کے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات انتہائی ضروری ہوں گے تاہم بھارتی مقاصد لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی سے عیاں ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مداخلتی حربوں سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ منتشر کرنا چاہتا ہے مگر پاکستانی قوم اپنا فیصلہ کر چکی ہے اس شدت پسندوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی حکومت پر امن افغانستان چاہتی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت، درخواستیں خارج