یہاں کوئی معافی نہیں کترینہ کیف نے واضح کر دیا

یہاں کوئی معافی نہیں کترینہ کیف نے واضح کر دیا
یہاں کوئی معافی نہیں کترینہ کیف نے واضح کر دیا

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی خوبصورتی کیلئے دنیا بھر میں کروڑوں نگاہوں کا مرکز ہیں تو ان کی اداکاری کے مداح بھی ہر سو موجود ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کام کے دوران وقت کی پابندی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں جس کی ایک مثال ان کے میک اپ مین ہیں جنہیں ایک فوٹو شوٹ پر دیر سے پہنچنے کی پاداش میں اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

سلمان خان کی ’گلہری‘ سے دوستی کی تصاویر منظرعام پرآگئیں ،جاننے کیلئے کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے میک اپ مین سبھاش سنگھ کو ایک فوٹو شوٹ پر دیر سے آنے پر نوکری سے ہی نکال باہرکیا۔سبھاش سنگھ نے 2005ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”میں نے پیار کیوں کیا“ سے کترینہ کیف کے میک اپ مین کی حیثیت سے کام شروع کیا اور 10سال سے زائدعرصہ سے ان کی ٹیم کا حصہ تھے۔ سبھاش سنگھ ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں موریشس گئے لیکن خراب موسم کے باعث انہیں زیادہ دیر قیام کرنا پڑا اور وہ وقت پر ممبئی پہنچنے میں ناکام رہے۔

سبھاش سنگھ کئی دنوں کے بعد جب واپس پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ وہ اب کترینہ کیف کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کترینہ کیف نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سبھاش انوراگ باسو فوٹو شوٹ پر نہیں آئے کیونکہ وہ کسی اور کے ساتھ کام کر رہے تھے اور اسی وجہ سے ہمیں آخری لمحات میں ان کی جگہ کسی اور میک اپ مین کا انتخاب کرنا پڑا۔

مزید : تفریح


loading...