پی سی بی نے سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی

پی سی بی نے سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی
پی سی بی نے سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بولی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں سپر لیگ کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی کا جانب سے سپر لیگ بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو بولی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے علاوہ کمیٹی میں سبحان احمد ، بابر خان ، سلمان نصیر ذکی الرحمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سعید اجمل نے ایکشن درست کرنے کے ساتھ نئی ورائٹی بھی سیکھ لی

اس کے علاوہ پی سی بھی نے میڈیا کمیٹی سمیت 3 کمیٹیاں قائم کی ہیں جن کی سربراہی نجم سیٹھی کو دی گئی ہے۔جبکہ پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینجر مقرر کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پی سی بی کی جنرل کونسل کا اجلاس اپریل میں طلب بھی کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...