ہائی کورٹ نے گورنر ہاﺅس کی فروخت کے لئے دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے

ہائی کورٹ نے گورنر ہاﺅس کی فروخت کے لئے دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری ...
ہائی کورٹ نے گورنر ہاﺅس کی فروخت کے لئے دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ملکی قرضہ اتارنے کے لئے گورنر ہاﺅس پنجاب کو فروخت کرانے کے لئے دائر 4 برس پرانی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کر لیا۔د رخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ پاکستان اس وقت غیرملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور حکمران عیاشیاں کرتے پھر رہے ہیں، غریب ملک کے حکمرانوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ عوام کے نام پر بیرونی ممالک سے قرضے لیں اور پھر انہیں اپنی عیاشیوں میں خرچ کریں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس کی مرکزی عمارت کے علاوہ کئی ایکڑ قیمتی جگہ خالی پڑی ہوئی ہے جہاں گھوڑے پالنے کے علاوہ کوئی کارآمد کام نہیں ہوتا لہٰذا اس جگہ کو اچھی قیمت پر فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم سے بیرون ملک قرضہ ادا کیا جائے۔

مزید :

لاہور -