اگر عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہو گئی تو کوئی نیا پلان سامنے نہ آ جائے : رحمان ملک

اگر عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہو گئی تو کوئی نیا پلان سامنے نہ آ ...
اگر عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہو گئی تو کوئی نیا پلان سامنے نہ آ جائے : رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دونوں اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جس سے یہ خدشہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر دونوں کی ملاقات ہو گئی تو اس کے بعد کوئی نیا پلان سامنے نہ آ جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک مزید احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے گزارش ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے کوئی نیا پلان سامنے نہ لایا جائے۔

سو بلین روپے مختص،آئی ڈی پیز کی بحالی کا آغاز فروری سے ہو گا: عبد القادر بلوچ
ایم کیو ایم کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے جبکہ ایم کیو ایم بہتر اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔