بدبو دار ہوا کو فلٹر کرنے والا انڈر وئیر ایجاد

بدبو دار ہوا کو فلٹر کرنے والا انڈر وئیر ایجاد
بدبو دار ہوا کو فلٹر کرنے والا انڈر وئیر ایجاد

  


لندن (نیوز ڈیسک) ہوا خارج کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر سماجی مجبوریوں کی وجہ سے اگر آپ اکثر جگہوں پر ایسا نہیں کرپاتے تو وہ خوشخبری آگئی ہے جس کا آپ کو انتظار تھا۔ ایک برطانوی کمپنی نے "Shreddies" کے نام سے اک ایسا انڈر ویئر تیار کرلیا ہے جو بدبو دار ہوا کو فلٹر کرکے بو کا مکمل خاتمہ کردے گا اور آپ چاہے دفتر میں ہوں یا دوستوں کے ساتھ، دل کھول کر ہوا خارج کرسکیں گے۔

انڈر ویئر کے مردوں کی صحت پر اثرات ،سائنسدانوں نے مشورہ دے دیا

اس انقلابی انڈرویئر کے ڈیزائنر پال اولیری کہتے ہیں کہ اس کی تیاری کیلئے Zorflex اور کاربن کو ملا کر ایک خصوصی کپڑا تیار کیا گیا ہے جو بدبو کو جذب کرکے بالکل سادہ ہوا کو گزرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی کپڑا ہے جو کیمیکل حملے سے بچنے کیلئے فوجی پہنتے ہیں۔

یہ انڈرویئر مردوں، خواتین اور بچوں کیلئے بھی دستیاب ہیں اور انہیں دھوکر بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بات کی مکمل گارنٹی ہے کہ بو خارج نہیں ہوگی البتہ آواز کو کنٹرول کرنا صارف کی اپنی ذمہ داری ہوگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...