نیٹو فورسز کے کنٹینر میں چوری ، سامان کی جگہ ریت اور بجری بھر دی گئی

نیٹو فورسز کے کنٹینر میں چوری ، سامان کی جگہ ریت اور بجری بھر دی گئی
نیٹو فورسز کے کنٹینر میں چوری ، سامان کی جگہ ریت اور بجری بھر دی گئی

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیٹو فورسز کے لیے سامان لانے والے کنٹینر میں چوری ہونے کا انکشاف ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیٹو فورسز کو سامان مہیا کرنے والے کنٹینر سے سامان چوری ہو گیا جبکہ چوری کرنے والے ملزمان نے سامان کے وزن کے برابر کنٹینر میں بجری بھر دی۔حکام کو چوری کی اطلاع قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ملی۔جبکہ ٹرمینل پر کنٹینر کی سکینگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کنٹینر میں سامان کی بجائے ریت اور بجری موجود ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر کمپنی اس چوری میں ملوث قرار نہیں پائی گئی تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کنٹینر میں نیٹو فورسز کے لیے کیمپ کا سامان موجود تھا جسے بڑی مقدار میں چوری کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس ختم ،صوبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...