خیبرپختونخواہ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، اطلاق یکم جنوری سے ہو گا

خیبرپختونخواہ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، اطلاق یکم جنوری سے ہو گا
خیبرپختونخواہ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، اطلاق یکم جنوری سے ہو گا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے گریڈ 5-9 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5340روپے، گریڈ 10-16 کیلئے9350روپے جبکہ گریڈ 16-22کیلئے 14230روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ سپیشل فورس کی تنخواہوں میں 3000روپے اور سابق سروس مین کی تنخواہوں میں 4500روپے کا اضافہ ہوا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس ختم ،صوبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...