دربار بلھے شاہ کے غلے سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف

دربار بلھے شاہ کے غلے سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف
دربار بلھے شاہ کے غلے سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) دربار بابا بلھے شاہ میں کرپشن کا بازار گرم، محکمہ اوقاف کے منیجر گلزار احمد پر غلے سے 1000اور 500والے نوٹ نکالنے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلھے شاہ کے اندر موجود گلا جس میں عوام اپنی حیثیت کے مطابق غلے میں پیسے ڈالتے ہیں۔ محکمہ اوقاف کا منیجر گلزار احمد بڑے نوٹ نکال لیتا ہے جبکہ بازار میں ایک کمیٹی مو جود ہے جو کہ دربار کے تمام انتظا مات کر تی ہے اور دربار کی دیکھ بھال کر تے ہےں۔ شہریوں جن میں فیض مجید مسلم لیگ (ن) سٹی جنرل سیکر ٹری ، کونسلر عمران زیب، کو نسلر حاجی ذوالفقار کمبوہ، عثمان اعوان، محمد ندیم، محمد نعیم کے علاوہ شہر کی عوامی، سماجی، سیاسی تنظیمو ں نے سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹر اوقاف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سے نوٹس لے کر محکمہ اوقاف کے منیجر گلزار احمد کے خلاف کا روائی کر نے کی اپیل کی جب موقف لینے کے لیے محکمہ اوقاف کے منیجر گلزار احمد سے باربار رابطہ کرنے پر انہو ں نے فون اٹھانا گوارہ نہ کیا۔

مزید :

قصور -